اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):صدرمملکت آصف علی زرداری نے قلات میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے خلاف بروقت اور موثر کارروائی میں 12 دہشت گردوں کی ہلاکت پرسیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست پاکستان ہر قیمت پر امن دشمنوں کو انجام تک پہنچانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ ایوانِ صدر کے میڈیا وِنگ سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے قلات …
صدر آصف علی زرداری کا قلات میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے بارہ دہشت گردوں کی ہلاکت پرسیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):صدرمملکت آصف علی زرداری نے قلات میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے خلاف بروقت اور موثر کارروائی میں 12 دہشت گردوں کی ہلاکت پرسیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست پاکستان ہر قیمت پر امن دشمنوں کو انجام تک پہنچانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔
ایوانِ صدر کے میڈیا وِنگ سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے قلات میں جاری کلیئرنس اور سینیٹائزیشن اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم کا عزم فتنہ الہندوستان کی ہر سازش کو ناکام بنائے گا۔








