راولپنڈی۔15دسمبر (اے پی پی):سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان ضلع کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 7 خوارج کو جہنم واصل کردیا جبکہ پاک فوج کے ایک جوان نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔پیر کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی …
سیکورٹی فورسز کا کلاچی میں آپریشن ، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 7 خوارج جہنم واصل کردیئے

مزید خبریں
راولپنڈی۔15دسمبر (اے پی پی):سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان ضلع کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 7 خوارج کو جہنم واصل کردیا جبکہ پاک فوج کے ایک جوان نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔پیر کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔
آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 خوارج کو جہنم رسید کر دیا گیاتاہم فائرنگ کے تبادلے کے دوران ضلع مردان کے رہائشی 34 سالہ دھرتی کے بہادر سپوت نائیک یاسر خان نے بہادری سے لڑتے ہوئے قربانی دی اور شہادت کو گلے لگایا۔
مارے گئے بھارتی سپانسرڈ خوارج سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہواجو علاقے میں متعدد دہشت گرد سرگرمیوں میں سرگرم عمل تھے۔علاقے میں کسی دیگر بھارتی سپانسرڈ خوارج کے خاتمے کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے قومی ایکشن پلان کے وژن "عزمِ استحکام” کے تحت بلا تعطل انسدادِ دہشت گردی مہم بھرپور طریقے سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے غیر ملکی سپانسرڈ دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کیا جائے۔







