وفاقی آئینی عدالت میں جے یو آئی (ف) کی مخصوص نشست سے متعلق سماعت ملتوی

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کی قومی اسمبلی کی مخصوص نشست اور کاغذاتِ نامزدگی سے متعلق معاملے کی سماعت پیر کوجسٹس امین الدین کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے کی۔ سماعت کے دوران مخصوص نشست کے تنازعہ میں فریقین صدف احسان اور حنا بی بی عدالت میں پیش ہوئیں تاہم جے یو آئی ایف کے وکیل کامران مرتضیٰ کی عدم دستیابی …

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کی قومی اسمبلی کی مخصوص نشست اور کاغذاتِ نامزدگی سے متعلق معاملے کی سماعت پیر کوجسٹس امین الدین کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے کی۔

سماعت کے دوران مخصوص نشست کے تنازعہ میں فریقین صدف احسان اور حنا بی بی عدالت میں پیش ہوئیں تاہم جے یو آئی ایف کے وکیل کامران مرتضیٰ کی عدم دستیابی کے باعث عدالت نے سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کر دی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ صدف احسان جے یو آئی ایف کی جانب سے مخصوص نشست پر رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہوئی تھیں تاہم بعد ازاں جے یو آئی ایف نے صدف احسان سے لاتعلقی اختیار کرتے ہوئے حنا بی بی کو اپنا امیدوار نامزد کر دیا تھا۔ عدالت آئندہ سماعت پر فریقین کے مؤقف سننے کے بعد معاملے پر مزید کارروائی کرے گی۔