نیشنل ایس ایم ای اور ورکر فارملائزیشن روڈ میپ پر عمل درآمد ایس ایم ایز کی پیداواری صلاحیت اور و ملکی اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔ہارون اختر خان

لاہور۔15دسمبر (اے پی پی):نیشنل ایس ایم ای اور ورکر فارملائزیشن روڈ میپ پر عمل درآمد سے ایس ایم ایز کی پیداواری صلاحیت اور ورکرز کے حالات کو فروغ دے کر پاکستان کی پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ ہموار ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان، جوائینٹ سیکرٹری ملک امان، سی ای او سمیڈا نادیہ جہانگیر سیٹھ اور پاکستان میں …

لاہور۔15دسمبر (اے پی پی):نیشنل ایس ایم ای اور ورکر فارملائزیشن روڈ میپ پر عمل درآمد سے ایس ایم ایز کی پیداواری صلاحیت اور ورکرز کے حالات کو فروغ دے کر پاکستان کی پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ ہموار ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان، جوائینٹ سیکرٹری ملک امان، سی ای او سمیڈا نادیہ جہانگیر سیٹھ اور پاکستان میں آئی ایل او کے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر گیئر ٹی ٹونسٹول نے مشترکہ طور پر پاکستان کے پہلے نیشنل ایس ایم ای اور ورکر فارملائزیشن روڈمیپ کے حوالے سے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے روڈ میپ کو پاکستان کی معاشی تبدیلی کا مرکزی ستون قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ روڈ میپ رسمی طور پر فنانس، ٹیکنالوجی، برآمدی منڈیوں تک رسائی کو بہتر بنا کر ایس ایم ایز کیلئے مواقع کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ غیر رسمی شعبہ میں کام کرنے والے کارکنوں کے حالات کار کو بھی بہتر بنائے گا۔ اسی طرح جوائنٹ سیکرٹری صنعت و پیداوار ملک امان نے کہا کہ یہ اقدام وزارت کے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کے ذریعے حکومتی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے اور یہ روڈ میپ ایس ایم ایز کے مالکان اور کارکنان کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کاموجب بنے گا۔سمیڈا کی سی ای او نادیہ جہانگیر سیٹھ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایس ایم ایز پاکستان کی اقتصادی سرگرمیوں میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی ترقی کی صلاحیت کو کھولنے کے لیے رسمی بنانا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے ایس ایم ای رجسٹریشن پورٹل کو مضبوط بنانے، ایڈوائزری اور بزنس ڈویلپمنٹ سروسز کو بڑھانے اور گھر یلو کارکنوں کی پائیداری اور ٹریس ایبلٹی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سمیڈا کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ روڈ میپ سمیڈا اور آئی ایل او کی ایک سالہ طویل باہمی تعاون کا نتیجہ ہے جس میں ایس ایم ای سیکٹر کے چیلنجوں سے نمٹنے ، رجسٹریشن کو آسان بنانے اور تعمیل کے راستوں کو بہتر بنانے کے لیے ایک متحد ہ فریم ورک فراہم کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سمیڈا اس روڈ میپ کے تحت ایس ایم ایز کیلئے ون ونڈو اقدام کو آگے بڑھائے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ غیر رسمی کاروباری ادارے ڈیجیٹل اور فزیکل آئوٹ ریچ دونوں پلیٹ فارمز کے ذریعے پالیسی ڈائیلاگ میں فعال طور پر شامل ہوں۔سی ای او سمیڈا نے بتا یا کہ روڈ میپ کے تحت آگاہی پروگرام جاری کیے جا چکے ہیں اس ضمن میں لاہور اور کراچی میں ہیلپ ڈیسک پہلے سے کام کر رہے ہیں جو ایس ایم ایز کو نئے ڈیجیٹل ٹولز، انٹرپرائز ٹریننگ ماڈیولز، اور سیکٹر پر مبنی پائلٹ اقدامات کے تحت رسمی طریقے اپنانے میں رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔