اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی کے 4 اکتوبر احتجاج سے متعلق کیس میں ملزم انصر فیاض کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔ پیر کے روز کیس کی سماعت کے دوران وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم سرکاری ملازم ہے ۔ وکیل کے مطابق جس تاریخ کا مقدمہ درج کیا …
پی ٹی آئی کے 4 اکتوبر احتجاج سے متعلق کیس میں ملزم انصر فیاض کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست خارج

مزید خبریں
اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی کے 4 اکتوبر احتجاج سے متعلق کیس میں ملزم انصر فیاض کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔ پیر کے روز کیس کی سماعت کے دوران وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم سرکاری ملازم ہے ۔
وکیل کے مطابق جس تاریخ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اس روز ملزم سرکاری ڈیوٹی پر گلگت میں موجود تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کو بے بنیاد مقدمے میں پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔اس موقع پر عدالت نے استفسار کیا کہ ایف آئی آر میں ملزم کے خلاف کیا شواہد موجود ہیں جس پر پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزم کو ضمنی بیان کی بنیاد پر نامزد کیا گیا ہے۔
پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم نے دورانِ احتجاج پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا اور ان سے اسلحہ بھی چھینا تھا ۔ دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست خارج کر دی ۔ ملزم انصر فیاض کے خلاف تھانہ کوہسار میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے ۔







