اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازعہ ٹویٹ سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے تک حکم امتناعی کے باعث سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔ پیر کے روز کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی تو سماعت …
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازعہ ٹویٹ کیس ، سماعت 17 دسمبر تک ملتوی

مزید خبریں
اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازعہ ٹویٹ سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے تک حکم امتناعی کے باعث سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔
پیر کے روز کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی تو سماعت کے دوران ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے ۔ اس موقع پر ہادی علی چٹھہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ میں زیر سماعت اپیل کے فیصلے تک حکم امتناع جاری کر رکھا ہے ۔
عدالت نے ریمارکس دئیے کہ کیس کو فی الحال پرسوں کے لئے رکھ لیا جاتا ہے اور بعد ازاں دیکھا جائے گا کہ ہائی کورٹ سے اس حوالے سے کیا حکم آتا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازعہ ٹویٹ کیس کی مزید سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کر دی۔







