اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی رہنما عبدالطیف چترالی کی 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق چار مقدمات میں قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی ہیں ۔پیر کے روز کیسز کی سماعت کے دوران عبدالطیف چترالی عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس کے باعث عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر تمام درخواستیں …
پی ٹی آئی رہنما عبدالطیف چترالی کی چار مقدمات میں قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں خارج

مزید خبریں
اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی رہنما عبدالطیف چترالی کی 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق چار مقدمات میں قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی ہیں ۔پیر کے روز کیسز کی سماعت کے دوران عبدالطیف چترالی عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس کے باعث عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر تمام درخواستیں خارج کر دیں ۔ واضح رہے کہ عبدالطیف چترالی کے خلاف تھانہ کوہسار، آبپارہ، سیکرٹریٹ اور ترنول میں مقدمات درج ہیں ۔







