سوشل میڈیا مبینہ ریاست مخالف مواد شیئر کرنے کے معاملہ میں گرفتار یوٹیوبر سہراب برکت کامزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):جوڈیشل مجسٹریٹ ملک عمران کی عدالت نے سوشل میڈیا مبینہ ریاست مخالف مواد شیئر کرنے کے معاملہ میں گرفتار یوٹیوبر سہراب برکت کامزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران یوٹیوبر سہراب برکت کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی سہراب برکت کے مزید 25 …

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):جوڈیشل مجسٹریٹ ملک عمران کی عدالت نے سوشل میڈیا مبینہ ریاست مخالف مواد شیئر کرنے کے معاملہ میں گرفتار یوٹیوبر سہراب برکت کامزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران یوٹیوبر سہراب برکت کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی سہراب برکت کے مزید 25 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

سہراب برکت کی جانب سے بیرسٹر سعد رسول عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیاکہ سہراب برکت کو ایک بین الاقوامی کانفرنس میں مدعو کیا گیا،ہمیں پتہ چلا کہ سہراب برکت کا نام پی این آئی ایل کی لسٹ میں ڈالا گیا،ہم نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا جس میں چھ سماعتیں ہوئیں۔

این سی سی آئی سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کو سہراب برکت کسی کیس میں مطلوب ہے؟، این سی سی آئی اور دیگر اداروں نے کہا کہ ہمیں سہراب برکت مطلوب نہیں ہے، 26 نومبر کو اسلام آباد ائیر پورٹ پر کہا گیا کہ ہم آپ کو گرفتار کریں گے۔

این سی سی آئی اے نے جواز دیا کہ ہمارا سسٹم اپ ڈیٹ نہیں ہے،48 گھنٹے بعد سہراب برکت کو اسلام آباد کی بجائے لاہور کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا، لاہور میں دوسرے کیس میں جوڈیشل ہونے کے بعد این سی سی آئی اے نے ان کو دوبارہ گرفتار کیا گیا، دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا اور بعد ازاں جسمانی ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے سہراب برکت کو مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے حکام کے حوالہ کردیا۔