سانحہ اے پی ایس کے شہدا کی قربانی ہمیشہ ہمارے قومی شعور میں نقش رہے گی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا معصوم بچوں، اساتذہ اور عملے کی قربانی ہمیشہ ہمارے قومی شعور میں نقش رہے گی۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ آج ہم سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، ان کی قربانی ہمیں دہشت …

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا معصوم بچوں، اساتذہ اور عملے کی قربانی ہمیشہ ہمارے قومی شعور میں نقش رہے گی۔

منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ آج ہم سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، ان کی قربانی ہمیں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متحد ہو کر اپنی اجتماعی ذمہ داری نبھانے کی مسلسل یاد دہانی کراتی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے عزم میں ہمیشہ متحد، مضبوط اور غیر متزلزل رہے گی۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہدا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔