اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں خوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیرِ ریلوے نے کہا کہ بہادر جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 7 خوارج کو واصلِ جہنم کر دیا۔ انہوں نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرأت مندانہ اقدام کو سراہتے …
وزیرِ ریلوے کا ڈی آئی خان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین، شہید نائیک یاسر خان کی قربانی کو سلام

مزید خبریں
اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں خوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیرِ ریلوے نے کہا کہ بہادر جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 7 خوارج کو واصلِ جہنم کر دیا۔ انہوں نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرأت مندانہ اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کارروائی سے بڑا خطرہ ٹل گیا۔اس آپریشن کے دوران نائیک یاسر خان نے جامِ شہادت نوش کیا۔
وزیرِ ریلوے نے شہید کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شہادت نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔وزیرِ ریلوے نے شہید نائیک یاسر خان کے لیے دعائے مغفرت و درجات کی بلندی کی دعا کی اور شہید کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے واضح کیا کہ قوم اپنے بہادر شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ وزیرِ ریلوے نے دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری خوارج کے خاتمے تک جاری رہے گی۔







