بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کی منظم سازش کا پردہ چاک، پروپیگنڈا کیلئےمیر یار بلوچ کی جعلی شناخت استعمال

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے پاکستان مخالف شرانگیزی اور بلوچستان میں منظم سازش کا ایک مرتبہ پھر پردہ چاک ہو گیا ہے۔ سامنے آنے والے شواہد سے ثابت ہوا ہے کہ انسانیت سے عاری مودی کی ایک اور گھناؤنی سازش کے تحت بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' اور فتنہ الہندوستان متحرک ہیں۔انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا میں ملوث "پیج 3 نیوز …

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے پاکستان مخالف شرانگیزی اور بلوچستان میں منظم سازش کا ایک مرتبہ پھر پردہ چاک ہو گیا ہے۔ سامنے آنے والے شواہد سے ثابت ہوا ہے کہ انسانیت سے عاری مودی کی ایک اور گھناؤنی سازش کے تحت بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ اور فتنہ الہندوستان متحرک ہیں۔انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا میں ملوث "پیج 3 نیوز تھائی” کے نام سے چلنے والا ایک ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ بھارت سے کنٹرول ہو رہا ہے۔

یہ جعلی اکاؤنٹ منظم سازش کے تحت غدارِ وطن میر یار بلوچ کے نام پر بارہا پیغام رسانی میں ملوث پایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق، بھارتی اکاؤنٹ سے مسلسل میر یار بلوچ کے نام پر من گھڑت دعوؤں، تاریخی تحریف اور بھارتی ایجنڈا کی تشہیر جاری تھی۔ ایکس کے مطابق یہ اکاؤنٹ بھارت سے تھائی لینڈ کے وی پی این (VPN) کے ذریعے آپریٹ کیا جا رہا تھا۔جاری کردہ معلومات کے مطابق، یہ جعلی اکاؤنٹ منظم سازش کے تحت بلوچ شناخت کو دہشتگردی کے فروغ کیلئے بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔

حال ہی میں بین الاقوامی سامعین کے لیے اس جعلی اکاؤنٹ سے بھارتی پروپیگنڈا پر مبنی ایک طویل پیغام سامنے آیا، جو دراصل را کے تیار کردہ بلوچستان مخالف پراپیگنڈاپر مبنی تھا۔بھارتی ایما پر بلوچستان میں جاری بدامنی اور دہشتگردی کے ناقابل تردید شواہددنیا بھر کے سامنے عیاں ہو چکے ہیں۔ اس پاکستان مخالف پراپیگنڈا مہم اور شر پسند عناصر کی سرپرستی نے بھارتی مذموم عزائم کو ایک بار پھر عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا ہے۔