اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے سانحہ اے پی ایس کے معصوم شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔سانحہ اے پی ایس کی برسی کے موقع پر وزیرِ ریلوے نے اپنے بیان میں کہا کہ اے پی ایس کے معصوم بچوں کی قربانیاں پاکستان کی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہیں اور قوم آج بھی شہدا اے پی ایس کے لواحقین کے غم میں برابر …
اے پی ایس کے معصوم بچوں کی قربانیاں پاکستان کی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہیں ، وفاقی وزیر ریلوے

مزید خبریں
اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے سانحہ اے پی ایس کے معصوم شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔سانحہ اے پی ایس کی برسی کے موقع پر وزیرِ ریلوے نے اپنے بیان میں کہا کہ اے پی ایس کے معصوم بچوں کی قربانیاں پاکستان کی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہیں اور قوم آج بھی شہدا اے پی ایس کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے اس دلخراش واقعے کو انسانیت پر حملہ قرار دیا، جس نے پوری قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔
وزیرِ ریلوے نے زور دیا کہ اے پی ایس کے شہدا نے دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کو نئی قوت بخشی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے امن کے دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پوری قوت سے جاری رہے گی۔ وزیرِ ریلوے نے قوم کی بہادر افواج اور سکیورٹی اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہیں۔
وزیرِ ریلوے نے کہا کہ شہدا اے پی ایس کی یاد ہمیں اتحاد، حوصلے اور استقامت کا درس دیتی ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان اپنے شہدا کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لے گا۔ انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔







