جولائی 2017ءکے اختتام پر تھری اور فور جی صارفین کی تعداد 42.998 ملین تک بڑھ گئی

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) جولائی 2017ءکے اختتام پر تھری اور فور جی استعمال کرنے والوں کی تعداد 42.998 ملین تک بڑھ گئی جو جون 2017ءکے اختتام پر 42.084 ملین ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس طرح جون کے مقابلہ میں جولائی کے دوران تھری اور فور جی صارفین کی تعداد میں 0.814 ملین کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے …

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) جولائی 2017ءکے اختتام پر تھری اور فور جی استعمال کرنے والوں کی تعداد 42.998 ملین تک بڑھ گئی جو جون 2017ءکے اختتام پر 42.084 ملین ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس طرح جون کے مقابلہ میں جولائی کے دوران تھری اور فور جی صارفین کی تعداد میں 0.814 ملین کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی کے اختتام پر پاکستان میں موبائل فون صارفین کی مجموعی تعداد 139.781 ملین تک بڑھ گئی جبکہ جون کے اختتام پر موبائل فون صارفین کی مجموعی تعداد 139.758 ملین تھی۔ رپورٹ کے مطابق تھری اور فور جی صارفین کی تعداد میں اضافہ سے ملک میں انٹرنیٹ کی سہولیات سے استفادہ کرنے کی شرح میں اضافہ کی عکاس ہے۔

Leave a Reply