ڈپٹی چیئرمین نیب امتیاز تاجور کا پریس کانفرنس سے خطاب

155

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈپٹی چیئرمین امتیاز تاجور نے کہا ہے کہ نیب اداروں کا احترام کرنے کے علاوہ ان کو مضبوط بنانے کیلئے ان کی لوٹی گئی رقم بدعنوان عناصر سے برآمد کرکے قومی خزانہ میں جمع کراتا ہے، جہاں سے متعلقہ اداروں کو ان کی لوٹی ہوئی رقم واپس مل جاتی ہے، متعلقہ ادارے نہ صرف مضبوط ہوتے ہیں بلکہ ان کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے، نیب کی کارکردگی کو ملکی اور غیر ملکی اداروں جن میں پلڈاٹ، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل، یو این او ڈی سی اور عالمی اقتصادی فورم نے سراہا ہے، نیب کے افسران چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی قیادت میں بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں، نیب کسی پارٹی کی تفریق کئے بغیر میرٹ، شواہد اور قانون کی بنیاد پر بدعنوان عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار نے ڈائریکٹر جنرل آپریشنز نیب سیّد ظاہر شاہ اور پراسیکیوٹر جنرل اکاﺅنٹیبلٹی وقاص قدیر ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔