اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آئیسکو انجینئر چوہدری خالد محمود نے سالانہ سسٹم مینٹننس پروگرام کے تحت 11 کے وی فیڈرز، 132 کے وی گرڈ سٹیشنز اور ٹرانسمیشن لائنز پر جاری مینٹینس پروگرام کے تحت جاری شٹ ڈاؤن اور بجلی بندش کی وجہ سے صارفین کو درپیش مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے آپریشن کنسٹرکشن اور جی ایس او فارمیشنز کو سسٹم مینٹننس پروگرام جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری …
آپریشن کنسٹرکشن اور جی ایس او فارمیشنز کو سسٹم مینٹننس پروگرام جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں، ترجمان آئیسکو

مزید خبریں
اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آئیسکو انجینئر چوہدری خالد محمود نے سالانہ سسٹم مینٹننس پروگرام کے تحت 11 کے وی فیڈرز، 132 کے وی گرڈ سٹیشنز اور ٹرانسمیشن لائنز پر جاری مینٹینس پروگرام کے تحت جاری شٹ ڈاؤن اور بجلی بندش کی وجہ سے صارفین کو درپیش مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے آپریشن کنسٹرکشن اور جی ایس او فارمیشنز کو سسٹم مینٹننس پروگرام جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
ترجمان آئیسکو کے مطابق انجینئر چوہدری خالد محمودکا کہنا تھا کہ ہماری تمام ٹیمیں نہایت محنت اور جانفشانی سے کام کر رہی ہیں اور اسلام آباد سرکل سے ملحقہ علاقوں جس میں اسلام آباد کے سیکٹرز، بہارہ کہو، مری نتھیا گلی اور دیگر سیاحتی مقامات شامل ہیں ،کے بیشتر 11 کے وی فیڈرز پر مینٹیننس ورکس مکمل کر لئے گئے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ماہ دسمبر کے اختتام تک اسلام آباد سرکل اور ملحقہ علاقوں کے الیون کے وی فیڈرز کے شٹ ڈاؤن ختم کر دیئے جائیں گے جبکہ کنسٹرکشن اور جی ایس او کے شٹ ڈاؤن شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔ آئیسکو آپریشن اینڈ مینٹنس ڈائریکٹوریٹ نے نیا شیڈول آئیسکو کی آفیشل ویب سائٹwww.iesco.com.pkپر اپ لوڈ کر دیا ہے۔صارفین آئیسکو کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو فالو کر کے بھی درکار معلومات حاصل کر سکتے ہیں ،مزید ہیلپ لائن 118 بھی 24گھنٹے دستیاب ہے۔








