اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے تین روز لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی، اکتوبر یا نومبر میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ نجی ٹیلی ویژن کے مطابق وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا کہ ہمارے پاس اب طلب سے زیادہ بجلی موجود ہے، اکتوبر یا نومبر میں ملک سے باضابطہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا اعلان کریں گے جس کے بعد اس معاملہ پر اپوزیشن کے پاس کہنے کےلئے کچھ نہیں ہو گا۔ وزیر مملکت نے عیدالاضحی کے تینوں روز لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا۔