نائب وزیراعظم ووزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی عراق کے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ ڈاکٹر فواد محمد حسین سے ٹیلیفونک گفتگو

اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم ووزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے عراق کے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ ڈاکٹر فواد محمد حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔بدھ کو ترجمان دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور عراق کے برادرانہ تعلقات کی توثیق کی اور دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے اعلیٰ سطحی روابط کی اہمیت کو اجاگر کیا۔دونوں …

اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم ووزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے عراق کے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ ڈاکٹر فواد محمد حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔بدھ کو ترجمان دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور عراق کے برادرانہ تعلقات کی توثیق کی اور دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے اعلیٰ سطحی روابط کی اہمیت کو اجاگر کیا۔دونوں رہنمائوں نے سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کے فروغ کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر روابط کو مستحکم کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔