کشمیر اور فلسطین سمیت دیگر عالمی مسائل کے حل کےلئے مربوط لائحہ عمل وضع کرنے کی ضرورت ہے، سید علی گیلانی

102

سرینگر ۔ 30 اگست (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے عیدالاضحی کے مقدس موقع پر اپنے پیغام میں محکوم کشمیری اور فلسطینی عوام کے ساتھ ساتھ تمام دنیا میں بسنے والے تمام انسانوں کےلئے امن وامان کی زندگی اور قتل وغارت سے نجات کی دُعا کی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںکشمیر اور فلسطین سمیت دیگر عالمی مسائل کے حل کےلئے ایک مربوط لائحہ عمل وضع کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔