واشنگٹن ۔ 31 اگست (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بزنس ٹیکسوں میں کٹوتی کرتے ہوئے ایسے الزامات غلط ثابت کر دیں گے کہ وہ اپنے ایجنڈے پر عمل پیرا نہیں ہیں۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق میسوری میں اپنے حامیوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کانگریس کے پاس موقع ہے کہ وہ کارپوریٹ ٹیکس کی شرح میں زیادہ سے زیادہ مسابقت پیدا کر دے۔ کئی ناقدین کا کہنا ہے کہ کانگریس اس ٹیکس کو 35 فیصد سے کم کر کے15 فیصد کی حد پر نہیں لائے گی۔