اےشیئن نےٹ بال چےمپئن شپ، قومی مینز ٹیم کے انتخاب کےلئے اوپن ٹرائلز 14 ستمبر سے شروع ہونگے

94

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) پاکستان نےٹ بال فےڈرےشن کے زیر اہتمام اےشےن نےٹ بال چےمپئن شپ کےلئے قومی مینز ٹیم کے انتخاب کے حوالے سے اوپن ٹرائلز آئندہ ماہ 14 اور 15 ستمبر کو ہوں گے۔ پاکستان نےٹ بال فےڈرےشن کے صدر مدثر آرائےں کے مطابق ٹرائلز پی اےس بی کوچنگ سےنٹر کراچی مےں ہوں گے جس میں باصلاحیت 20 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ منتخب شدہ 20 کھلاڑےوں کو قومی نےٹ بال کے تر بےتی کےمپ مےں مدعو کےا جائے گا جو کہ اکتوبر سے شروع ہو گا۔ پاکستان نےٹ بال فےڈرےشن کے چےئرمےن کیپٹن(ر) ظفر اقبال اعوان نے سلیکشن کمےٹی کی منظوری دے دی ہے جس مےں اعجازالحق(چےئرمےن)، محمد رےاض (ممبر)، انوار انصاری(ممبر) ، محمد رضوان (ممبر) اور سےد توقےر احمد کو (ممبر) نامزد کےا ہے۔