بنگلہ دیشی چائے کی قیمتوں میں اضافہ

83

ڈھاکہ ۔ 31 اگست (اے پی پی) بنگلہ دیشی کالی چائے کی قیمتوں میں اضافہ شروع ہوگیا۔ بنگلہ دیشی چائے کی طلب بڑھنے سے مسلسل دوسرے ہفتے چائے کے نرخوں میں اضافہ رہا۔ چٹاگانگ میں چائے کی ہفتہ وار نیلامی میں2.4 ملین کلو گرام چائے رکھی گئی جس میں سے صرف 9.9 فیصد فروخت ہونے سے رہ گئی۔ نیلامی میںچائے کی اوسط قیمت 210.47 ٹکا (2.60 ڈالر)فی کلو گرامرہی جو کہ گذشتہ ہفتے 209.34 ٹکا فی کلو گرام تھی۔