اسلام آباد ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) حکومت نے زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے ،پیداوار بڑھانے اور غربت کم کرنے کیلئے تحفظ خوراک کی قومی پالیسی تیار کرلی ہے ۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق قومی تحفظ خوارک اور تحقیق کی وزارت کے ذرائع نے بتایا کہ صوبوں کی مشاورت سے پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور یہ وفاقی کابینہ کے غور کیلئے …
حکومت کی زراعت کو جدیدبنانے،پیداوار بڑھانے اور غربت کم کرنے کیلئے تحفظ خوراک کی قومی پالیسی تیار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) حکومت نے زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے ،پیداوار بڑھانے اور غربت کم کرنے کیلئے تحفظ خوراک کی قومی پالیسی تیار کرلی ہے ۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق قومی تحفظ خوارک اور تحقیق کی وزارت کے ذرائع نے بتایا کہ صوبوں کی مشاورت سے پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور یہ وفاقی کابینہ کے غور کیلئے تیار ہے۔پالیسی میں بھوک کے خاتمے ، پانی کے موجودہ ذخائر میں اضافے جدید اور ماحول دوست زراعت کے فروغ، ہائبریڈ بیجوں کے استعمال اور چارے والی فصلوں کی پیداوار میں اضافے کا مکمل احاطہ کیا گیا ہے۔








