اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےکرک میں پولیس موبائل پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ دل دہلا دینے والا اور قابلِ مذمت واقعہ ہے، 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر پوری قوم غمزدہ ہے۔ انہوں نے کہا …
وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی کرک میں پولیس موبائل پر فائرنگ کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےکرک میں پولیس موبائل پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ دل دہلا دینے والا اور قابلِ مذمت واقعہ ہے، 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر پوری قوم غمزدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ امن و سلامتی کے لئے ہمارے بہادر جوان دن رات اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر فرائض انجام دے رہے ہیں، دہشت گرد عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور ان کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی، قوم اپنے سکیورٹی اداروں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہلِخانہ کو صبر و استقامت عطا کرے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم اس کٹھن وقت میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔








