اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان جمعے کو پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں، برادر اسلامی ملک کے سربراہ کی آمد پر پاکستان میں شاندار اور تاریخی استقبال کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ دفترِ خارجہ کے مطابق یو اے ای کے صدر کے ہمراہ وزرا اور سینئر حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی دورے میں شامل ہے۔ دورے …
متحدہ عرب امارات کے صدر کا دورہ پاکستان، برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

مزید خبریں
اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان جمعے کو پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں، برادر اسلامی ملک کے سربراہ کی آمد پر پاکستان میں شاندار اور تاریخی استقبال کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ دفترِ خارجہ کے مطابق یو اے ای کے صدر کے ہمراہ وزرا اور سینئر حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی دورے میں شامل ہے۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، خطے اور عالمی سطح کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یہ دورہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ترقی اور علاقائی استحکام کو مزید تقویت دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ صدر متحدہ عرب امارات کی آمد پر پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے فضائی سلامی دیں گے اور پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی صدر کے طیارے کو حفاظتی حصار میں لیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت بھی دوطرفہ تعلقات اور مضبوط روابط کے فروغ کے لیے متحدہ عرب امارات کا دورہ کر چکی ہے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور مستقبل میں تعلقات کو نئی جہت دینے کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔








