پاکستان میں گندم کی پیداوار میں اضافے کے پروگرام کا دو روزہ سالانہ اجلاس جاری

اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) پاکستان کی سب سے اہم فصل گندم قومی زرعی تحقیقی مرکز کی توجہ کا مرکز ہے جو رواں ہفتے گندم کی پیداوار میں اضافے کے پروگرام (ڈبلیو پی ای پی) کے دو روزہ سالانہ اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ امریکی محکمہ زراعت کے ڈاکٹر ڈیوڈ مارشل نے اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا۔ ڈاکٹر مارشل جن کا تعلق امریکی محکمہ …

اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) پاکستان کی سب سے اہم فصل گندم قومی زرعی تحقیقی مرکز کی توجہ کا مرکز ہے جو رواں ہفتے گندم کی پیداوار میں اضافے کے پروگرام (ڈبلیو پی ای پی) کے دو روزہ سالانہ اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ امریکی محکمہ زراعت کے ڈاکٹر ڈیوڈ مارشل نے اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا۔ ڈاکٹر مارشل جن کا تعلق امریکی محکمہ زراعت کے پلانٹ سائنس یونٹ سے ہے، گندم کی پیداوار میں اضافے کے پروگرام کے ریسرچ لیڈر ہیں۔ ایک عام پاکستانی کی یومیہ کیلوریز کی 60 فیصد ضرورت گندم سے پوری ہوتی ہے اور گندم ملک بھر میں 90 لاکھ ہیکٹر سے زائد اراضی پر کاشت کی جاتی ہے۔

Leave a Reply