ریاض ۔ 7 ستمبر (اے پی پی)عرب لیگ اور عرب پارلیمان نے آراکان مسلمانوں کی نسل کشی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ عرب لیگ نے اپنے تحریری اعلامیے میں حکومت میانمار سے مطالبہ کیا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ظلم و بربریت کی تحقیقات کرواتے ہوئے ملوث افراد کو سزا دی جائے۔ عرب پارلیمان نے بھی اپنے ایک بیان میں اقوام متحدہ ، آسیان اور اسلامی تعاون …
روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی بند کی جائے،عرب لیگ کا مطالبہ

مزید خبریں
ریاض ۔ 7 ستمبر (اے پی پی)عرب لیگ اور عرب پارلیمان نے آراکان مسلمانوں کی نسل کشی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ عرب لیگ نے اپنے تحریری اعلامیے میں حکومت میانمار سے مطالبہ کیا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ظلم و بربریت کی تحقیقات کرواتے ہوئے ملوث افراد کو سزا دی جائے۔ عرب پارلیمان نے بھی اپنے ایک بیان میں اقوام متحدہ ، آسیان اور اسلامی تعاون تنظیم سے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی رکوانے کےلئے اختیارات استعمال کرنے کی درخواست کی ہے۔







