لندن ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) انسانی حقوق پر نگاہ رکھنے والی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ خلیجی ریاست بحرین سیاسی اصلاحات کے وعدہ سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق تنظیم نے اس تبدیلی کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب اس ملک میں سیاسی پابندیوں اور کریک ڈاون کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ …
بحرین انسانی حقوق کا احترام کرنے کے وعدے سے مکر گیا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

مزید خبریں
لندن ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) انسانی حقوق پر نگاہ رکھنے والی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ خلیجی ریاست بحرین سیاسی اصلاحات کے وعدہ سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق تنظیم نے اس تبدیلی کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب اس ملک میں سیاسی پابندیوں اور کریک ڈاون کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ ایمنسٹی نے بحرین کی حکومت کی جانب سے سیاسی اصلاحات کے بارے میں متعدد وعدوں سے پیچھے ہٹنے کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔ تنظیم نے بحرینی حکومت سے کہا ہے کہ وہ شیعہ آبادی کی دو تنظیموں وعد اور الوفاق پر عائد پابندیوں کے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور سیاسی قیدیوں کو رہا کرے۔ واضح رہے کہ بحرین کو سن 2011ء سے اکثریتی شیعہ مسلم آبادی کے مظاہروں کا سامنا ہے۔







