نیویارک ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) امریکا میں مکئی، گندم اور سویابین کے نرخوں میں اضافہ ہوا۔ہفتہ کو عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے سے قبل دسمبر کیلئے مکئی کے سودے 3 سینٹ بڑھ کر 3.58 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔گندم کے دسمبر کیلئے سودے 3.75 سینٹ اضافے کے ساتھ 4.41 ڈالر فی بشل طے پائے۔بورڈ میں نومبر کیلئے سویا …
امریکا میں مکئی، گندم اور سویابین کے نرخوں میں اضافہ

مزید خبریں
نیویارک ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) امریکا میں مکئی، گندم اور سویابین کے نرخوں میں اضافہ ہوا۔ہفتہ کو عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے سے قبل دسمبر کیلئے مکئی کے سودے 3 سینٹ بڑھ کر 3.58 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔گندم کے دسمبر کیلئے سودے 3.75 سینٹ اضافے کے ساتھ 4.41 ڈالر فی بشل طے پائے۔بورڈ میں نومبر کیلئے سویا بین کے سودے 2.25 سینٹ اضافے کے ساتھ 9.71 ڈالر فی بشل طے پائے۔








