نیویارک ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ سمندری طوفان کے باعث کم طلب کی وجہ سے سٹاک میں اضافہ ہے۔ اتوار کو عالمی میڈیا کے مطابق نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں اکتوبر کیلئے قدرتی گیس کے سودے 1.9 سینٹ (0.6 فیصد) کم ہوکر 2.981 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ طے پائے۔ماہرین کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران گیس …
امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں کمی

مزید خبریں
نیویارک ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ سمندری طوفان کے باعث کم طلب کی وجہ سے سٹاک میں اضافہ ہے۔ اتوار کو عالمی میڈیا کے مطابق نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں اکتوبر کیلئے قدرتی گیس کے سودے 1.9 سینٹ (0.6 فیصد) کم ہوکر 2.981 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ طے پائے۔ماہرین کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران گیس کی کھپت 69.40 ارب مکعب فٹ یومیہ رہی جو آئندہ ہفتے کم ہوکر 67.90 ارب مکعب فٹ یومیہ رہنے کا امکان ہے۔








