یوبی ایل نے مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے حوالہ سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کی سب سے بڑی کمپنی کا اعزاز حاصل کر لیا

اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):یونائٹڈبینک لمیٹڈ (یو بی ایل) نے مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے حوالہ سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کی سب سے بڑی کمپنی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج اور عارف حبیب ریسرچ کے مطابق یو بی ایل 1.29 ٹریلین روپے(تقریباً 4.6 ارب ڈالر) کے مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج کی سب سے بڑی کمپنی بن گئی ہے،اوجی ڈی سی ایل 4.5 ارب ڈالر کے ساتھ …

اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):یونائٹڈبینک لمیٹڈ (یو بی ایل) نے مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے حوالہ سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کی سب سے بڑی کمپنی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج اور عارف حبیب ریسرچ کے مطابق یو بی ایل 1.29 ٹریلین روپے(تقریباً 4.6 ارب ڈالر) کے مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج کی سب سے بڑی کمپنی بن گئی ہے،اوجی ڈی سی ایل 4.5 ارب ڈالر کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔

2023ء میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں یو بی ایل کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم 128 ارب روپے تھا اور اس وقت یہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے حوالہ سے تیرہویں پوزیشن پر تھی تاہم تین سال کی مدت کے بعد کمپنی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے حوالہ سے سٹاک ایکسچینج کی سب سے بڑی کمپنی بن گئی ہے۔

مزید خبریں