پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی اور نئے ریکا رڈ قائم ہونے کا رحجان برقرا، کے ایس ای 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 85 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو عبور کر لیا

اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو بھی تیزی اور نئے ریکارڈ قائم ہونے کا رحجان برقرار رہا،کا روبارکے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 85 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو عبور کر لیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 2653.78 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 185062.10 پوائنٹس پر بند ہوا جو ایک نیا ریکارڈہے۔مجموعی طور پر 563 کمپنیوں کے 1306.062 ملین حصص کا …

اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو بھی تیزی اور نئے ریکارڈ قائم ہونے کا رحجان برقرار رہا،کا روبارکے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 85 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو عبور کر لیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 2653.78 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 185062.10 پوائنٹس پر بند ہوا جو ایک نیا ریکارڈہے۔مجموعی طور پر 563 کمپنیوں کے 1306.062 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 85.32 ارب روپے تھی،238 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،218 کی قیمتوں میں کمی اور 107 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکا م رہا۔

فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 18.68 ارب روپے کے سودے طے پائے،گزشتہ روز کے الیکٹرک کے 109624516 حصص،بینک آف پنجاب کے 79909603 حصص اور پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل کے 62341752 حصص کا لین دین ہوا۔ میڈیا ٹائمز لمیٹڈ،فرسٹ ایکویٹیز لمیٹڈ اور کالونی ٹیکسٹائل ملز سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔

مزید خبریں