پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1,85,773 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا

اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 85 ہزار 773 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں بھرپور خریداری دیکھنے میں آئی اور ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 711 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سرمایہ کاروں کے اعتماد، …

اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 85 ہزار 773 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں بھرپور خریداری دیکھنے میں آئی اور ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 711 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سرمایہ کاروں کے اعتماد، مقامی ادارہ جاتی خریداری اور مثبت معاشی توقعات کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر بھی سٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی دیکھی گئی تھی جب ہنڈرڈ انڈیکس 2,653 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 85 ہزار 62 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر بند ہوا تھا۔مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق بینکنگ، ٹیکنالوجی اور دیگر اہم شعبوں میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی، معاشی استحکام کے اشارے اور کاروباری اعتماد میں بہتری اسٹاک مارکیٹ کی حالیہ تیزی کی بڑی وجوہات ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں مارکیٹ مزید مثبت پیش رفت کر سکتی ہے۔

مزید خبریں