نادیہ جہانگیر سیٹھ کی بطور سی ای او سمیڈا تقرری کی منظوری

لاہور۔7جنوری (اے پی پی):نادیہ جہانگیر سیٹھ کو سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کی چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا گیاہے۔یہ تقرری تین سال کی مدت کے لیے فوری طور پر نافذ العمل ہے۔نادیہ جہانگیر سیٹھ ایک تجربہ کار پالیسی پروفیشنل ہیں جن کا کیریئر پاکستان میں ایس ایم ای کی ترقی کے لیے وقف ہے۔انہوں نے2002 میں سمیڈا میں شمولیت اختیار کی اور19 سال سے زائد عرصے تک …

لاہور۔7جنوری (اے پی پی):نادیہ جہانگیر سیٹھ کو سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کی چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا گیاہے۔یہ تقرری تین سال کی مدت کے لیے فوری طور پر نافذ العمل ہے۔نادیہ جہانگیر سیٹھ ایک تجربہ کار پالیسی پروفیشنل ہیں جن کا کیریئر پاکستان میں ایس ایم ای کی ترقی کے لیے وقف ہے۔انہوں نے2002 میں سمیڈا میں شمولیت اختیار کی اور19 سال سے زائد عرصے تک خدمات انجام دیں۔ابھی حال ہی میں،وہ پالیسی اینڈ پلاننگ ڈویژن کی جنرل منیجر تھیں۔وہ ایک پبلک پالیسی ایکسپرٹ کے طور پر جانی جاتی ہیں اور انکے پاس ریسرچ پر مبنی پالیسی سازی اور ایس ایم ایز ایڈوکیسی کا وسیع تجربہ ہے۔

وہ اس ٹیم کا بھی حصہ تھیں جس نے2007 میں پاکستان کی پہلی ایس ایم ای پالیسی تیار کی،وہ اس وقت دوسری ایس ایم ای پالیسی کی سربراہی کر رہی ہیں۔نادیہ جہانگیر نے جی سی یونیورسٹی سے اکنامکس میں ماسٹرکرنے کے علاوہ ٹورن یونیورسٹی،اٹلی سے ڈویلپمنٹ مینجمنٹ میں بھی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔علاوہ ازیں انہوں نے کینڈی سکول آف گورنمنٹ،ہارورڈ یونیورسٹی سے ٹریڈ پالیسی اینڈ ڈویلپمنٹ پر سپیشل ٹریننگ بھی حاصل کی اور متعدد ممالک میں پبلک پالیسی اور ایس ایم ای ڈیویلپمنٹ کے خصوصی کورسز میں شرکت کی،جہاں انہیں جاپان، ترکی، کوریا

سنگاپور اور امریکہ کے ترقیاتی ماڈلز کے مطالعہ کا موقع ملا انہوں نے حال ہی میں پاکستان میں انٹرپرائز فارملائزیشن کی تحقیقی رپورٹ کی تیاری میں مرکزی کردار انجام دیا ہے۔

 

مزید خبریں