پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ، ہنڈرڈ انڈیکس569 پوائنٹ اضافے سے 1 لاکھ 87 ہزار 87 پوائنٹس پر پہنچ گیا

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ بدستور جاری جمعرات کو ابتدائی لمحات میں ہنڈرڈ انڈیکس 569 سے زائد پوائنٹ اضافے کے ساتھ بڑھ کر ایک لاکھ 87 ہزار 87 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر بھی سٹاک مارکیٹ میں شاندار تیزی دیکھی گئی تھی جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 1456 پوائنٹ اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 86 …

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ بدستور جاری جمعرات کو ابتدائی لمحات میں ہنڈرڈ انڈیکس 569 سے زائد پوائنٹ اضافے کے ساتھ بڑھ کر ایک لاکھ 87 ہزار 87 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر بھی سٹاک مارکیٹ میں شاندار تیزی دیکھی گئی تھی جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 1456 پوائنٹ اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 86 ہزار 518 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ماہرین کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں حالیہ تیزی کی بڑی وجوہات میں معاشی اشاریوں میں بہتری، مہنگائی میں بتدریج کمی، شرح سود میں ممکنہ نرمی کی توقعات اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے امکانات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بینکنگ، توانائی اور آئل اینڈ گیس کے شعبوں میں خریداری کا رجحان بھی مارکیٹ کو سہارا دے رہا ہے۔

مزید خبریں