اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 10.6فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 19.7 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے …
سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں چھ ماہ کے دورا ن سالانہ بنیادوں پر 10.6فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 10.6فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 19.7 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.6فیصد زیادہ ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سمندر پار پاکستانیوں نے 17.8ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا ۔
دسمبر میں ترسیلات ز ر کاحجم 3.6ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو نومبر کے مقابلے میں 12.6فیصد اور دسمبر2024 کے مقابلے میں 12.6فیصد زیادہ ہے ۔ اعداد وشمار کے مطابق دسمبر میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 813.1ملین ڈالر ، متحدہ عرب امارات 726.1ملین ڈالر ، برطانیہ 559.7ملین ڈالر اور امریکہ میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 301.7ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا ۔ اعداد و شمار کے مطابق کیلنڈر سال 2025 کے دوران مجموعی ترسیلات ز ر کا حجم 40.18 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو 2024 کے 34.66 ارب ڈالر کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے۔








