کراچی ۔ 12 ستمبر(اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 152.47 پوائنٹس کے اضافے سے 41279.30 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 14 ارب 67 کروڑ 32 لاکھ 93 ہزار 355 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 47 لاکھ 27 ہزار 170 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی تاہم خرید و فروخت میں 14 …
پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 152.47 پوائنٹس کے اضافے سے 41279.30 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 12 ستمبر(اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 152.47 پوائنٹس کے اضافے سے 41279.30 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 14 ارب 67 کروڑ 32 لاکھ 93 ہزار 355 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 47 لاکھ 27 ہزار 170 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی تاہم خرید و فروخت میں 14 کروڑ 90 لاکھ 33 ہزار 888 حصص کی کمی رونماءہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 41200 پوائنٹس کی بالائی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 152.47 پوائنٹس کے اضافے سے 41279.30 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 144.68 پوائنٹس کی تیزی سے 21107.78 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 50.20 پوائنٹس کا اضافہ رونماءہوا تاہم کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 27.65 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔








