پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 1030.82 پوائنٹس کے اضافے سے 42310.12 پوائنٹس پر بند

پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 1030.82 پوائنٹس کے اضافے سے 42310.12 پوائنٹس پر بند مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 76 ارب 94 کروڑ 95 لاکھ 24 ہزار 512 روپے کا اضافہ کراچی ۔ 13ستمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 1030.82 پوائنٹس کے اضافے سے 42310.12 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 …

پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 1030.82 پوائنٹس کے اضافے سے 42310.12 پوائنٹس پر بند
مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 76 ارب 94 کروڑ 95 لاکھ 24 ہزار 512 روپے کا اضافہ

کراچی ۔ 13ستمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 1030.82 پوائنٹس کے اضافے سے 42310.12 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 76 ارب 94 کروڑ 95 لاکھ 24 ہزار 512 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 4 ارب 26 کروڑ 6 لاکھ 1 ہزار 93 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 7 کروڑ 41 لاکھ 38 ہزار 170 حصص کی کمی رونماءہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 41300، 41400، 41500، 41600، 41700، 41800، 41900، 42000، 42100، 42200 اور 42300 پوائنٹس کی گیارہ بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 1030.82 پوائنٹس کے اضافے سے 42310.12 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 613.45 پوائنٹس کی تیزی سے 21721.23 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 632.98 پوائنٹس کا اضافہ رونماءہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 2107.55 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

Leave a Reply