میلبورن۔16جنوری (اے پی پی):انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف )کے زیر اہتمام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 114 واں ایڈیشن 18 جنوری سے آسٹریلیا کے مشہور شہر میلبورن میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے جاری تیاریاں اپنے اختتامی مرحل میں پہنچ گئیں ہیں۔ آسٹریلین اوپن ٹینس کا 114 واں ایڈیشن جبکہ اوپن ایرا میں 58 واں اوررواں سال کا پہلا گرینڈ سلام …
آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز 18جنوری سے میلبورن میں شروع ہوگا، انعامی رقم میں ریکارڈاضافےسے کھلاڑی خوشی سے نہال ،تیاریاں اختتامی مراحل میں داخل

مزید خبریں
میلبورن۔16جنوری (اے پی پی):انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف )کے زیر اہتمام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 114 واں ایڈیشن 18 جنوری سے آسٹریلیا کے مشہور شہر میلبورن میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے جاری تیاریاں اپنے اختتامی مرحل میں پہنچ گئیں ہیں۔ آسٹریلین اوپن ٹینس کا 114 واں ایڈیشن جبکہ اوپن ایرا میں 58 واں اوررواں سال کا پہلا گرینڈ سلام ہوگا جو میلبورن پارک میں 18جنوری سے شروع ہوکر یکم فروری تک کھیلا جائے گا۔ ہارڈ کورٹ پر کھیلے جانے والے میگا ایونٹ میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز ،ویمنز سنگلز ، ویمنز ڈبلز ، مکسڈ ڈبلز کے علاوہ جونیئر اور وہیل چیئر کھلاڑیوں کے سنگلز اور ڈبلز کیٹیگریز کے مقابلے ہوں گے۔
اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک جینک سنر مردوں کے سنگلز مقابلوں کے اورامریکی نامور ٹینس سٹار دفاعی چیمپئن میڈیسن کیز خواتین کے سنگلز مقابلوں میں دفاعی چیمپئن ہیں۔نوویک جوکووچ گیارہویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لئے ایکشن میں ہوں گے۔38 سالہ سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ اپنے کیریئر میں سب سے زیادہ 24 گرینڈ سلام ٹائٹلز اپنے نام کر چکے ہیں جن میں سے آسٹریلین اوپن انہوں نے 10 مرتبہ اپنے نام کیاہے۔وہ 2008سے 2023 کے دوران 10 مرتبہ آسٹریلین اوپن کے ٹائٹلز اپنے نام کر چکے ہیں ۔جوکووچ پر امید ہیں کہ وہ اس مرتبہ آسٹریلین اوپن کا اپنے نام کریں گے اور گیارہویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لئے سرتوڑ کوشش کریں گے۔
انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف )کی جانب سے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ دینے کا اعلان کر رکھا ہے، جس کے تحت مجموعی طور پر 5 کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈ (111.5 ملین آسٹریلین ڈالر)انعامات کی صورت میں تقسیم کیے جائیں گے۔ بی بی سی کے مطابق یہ رقم گزشتہ سال کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے اور ٹورنامنٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم سمجھی جا رہی ہے۔ سنگلز مقابلوں کے مرد و خواتین چیمپئنز کو 41.5 لاکھ آسٹریلین ڈالر (تقریباً 20.5 لاکھ پاؤنڈ) ملیں گے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 19 فیصد اضافہ ہے۔ اس کے علاوہ سنگلز اور ڈبلز کے تمام کھلاڑیوں کی انعامی رقم میں کم از کم 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
ٹینس آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کریگ ٹائلی نے کہا کہ یہ اضافہ ہر سطح پر ٹینس کھلاڑیوں کے کیریئر کو سپورٹ کرنے کے عزم کا مظہر ہے اور اس سے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی سطح کے کئی نمایاں کھلاڑی انعامی رقم میں مزید اضافے اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے مطالبات کر رہے تھے۔
اس کے باوجود آسٹریلین اوپن کی جانب سے کیا گیا یہ اضافہ ٹینس حلقوں میں ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ اس اضافے کے بعد آسٹریلین اوپن کی مجموعی انعامی رقم وِمبلڈن اور فرنچ اوپن سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ صرف یو ایس اوپن اب بھی اس فہرست میں سب سے آگے ہے۔








