ازبکستان کی قومی فٹبال ٹیم 2026 فیفا سیریز میں شرکت کرے گی

تاشقند۔16جنوری (اے پی پی):ازبکستان رواں سال مارچ اور اپریل میں 2026 فیفا سیریز کی میزبانی کرے گا، جس میں میزبان ملک کے ساتھ کئی بین الاقوامی قومی ٹیمیں بھی شرکت کریں گی۔ اے ایف پی کے مطابق اس ٹورنامنٹ کا مقصد قومی ٹیموں کو باہمی تجربات کے تبادلے کا موقع فراہم کرنا اور فیفا رینکنگ میں اپنی پوزیشن بہتر بنانے میں مدد دینا ہے۔ آئس لینڈ، گیبون اور ٹرینیڈاڈ اینڈ …

تاشقند۔16جنوری (اے پی پی):ازبکستان رواں سال مارچ اور اپریل میں 2026 فیفا سیریز کی میزبانی کرے گا، جس میں میزبان ملک کے ساتھ کئی بین الاقوامی قومی ٹیمیں بھی شرکت کریں گی۔ اے ایف پی کے مطابق اس ٹورنامنٹ کا مقصد قومی ٹیموں کو باہمی تجربات کے تبادلے کا موقع فراہم کرنا اور فیفا رینکنگ میں اپنی پوزیشن بہتر بنانے میں مدد دینا ہے۔ آئس لینڈ، گیبون اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کی قومی ٹیمیں 2026 فیفا سیریز میں شرکت کے لیے ازبکستان پہنچیں گی، جہاں مختلف میچز کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے کہ ازبکستان کی قومی ٹیم نے معروف اطالوی کوچ فابیو کناوارو کی زیرِ قیادت ورلڈ کپ کے لیے گروپ کے میں جگہ بنائی ہے۔ اس گروپ میں ازبکستان کو پرتگال، کولمبیا، کانگو، جمیکا اور نیو کیلیڈونیا جیسی مضبوط ٹیموں کا سامنا ہوگا۔ماہرین کے مطابق 2026 فیفا سیریز ازبکستان کی ٹیم کے لیے نہایت اہم ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ اس سے نہ صرف کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر قیمتی تجربہ حاصل ہوگا بلکہ ورلڈ کپ کے اہم مقابلوں سے قبل ٹیم کی تیاری میں بھی مدد ملے گی۔

مزید خبریں