پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس 373.45 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 42683.57 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس مزید 373.45 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 42683.57 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 63 ارب 56 کروڑ 61 لاکھ 99 ہزار 23 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ خرید و فروخت میں بھی 4 کروڑ 33 لاکھ 10 ہزار 130 …

کراچی ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس مزید 373.45 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 42683.57 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 63 ارب 56 کروڑ 61 لاکھ 99 ہزار 23 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ خرید و فروخت میں بھی 4 کروڑ 33 لاکھ 10 ہزار 130 حصص کی تیزی ریکارڈ کی گئی تاہم تجارتی حجم میں 5 کروڑ 2 لاکھ 8 ہزار 93 روپے کی کمی رونماءہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو بھی پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان برقرار رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 42400، 42500 اور 42600 پوائنٹس کی تین بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 373.45 پوائنٹس کے اضافے سے 42683.57 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ بدھ کو بھی انڈیکس 1030.82 پوائنٹس کی تیزی سے 42310.12 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ اسی طرح جمعرات کو کے ایس ای 30 انڈیکس 214.97 پوائنٹس کے اضافے سے 21936.20 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Leave a Reply