ورلڈ سنوکر گرینڈ پری 2026 کی ہانگ کانگ میں واپسی، ٹاپ کھلاڑی ایکشن میں

ہانگ کانگ۔16جنوری (اے پی پی):ورلڈ سنوکر گرینڈ پری 2026 ایک بار پھر ہانگ کانگ میں منعقد ہوگا، جہاں دنیا کے صفِ اول کے سنوکر کھلاڑی ٹائٹل اور رینکنگ پوائنٹس کے لئے مدمقابل ہوں گے۔ شنہوا کے مطابق یہ ایونٹ 3 سے 8 فروری تک کائی ٹاک سپورٹس پارک میں کھیلا جائے گا، جس میں عالمی رینکنگ کے ٹاپ 32 کھلاڑی شرکت کریں گے۔سنوکر ٹورنامنٹ میں چین کے تجربہ کار سٹار …

ہانگ کانگ۔16جنوری (اے پی پی):ورلڈ سنوکر گرینڈ پری 2026 ایک بار پھر ہانگ کانگ میں منعقد ہوگا، جہاں دنیا کے صفِ اول کے سنوکر کھلاڑی ٹائٹل اور رینکنگ پوائنٹس کے لئے مدمقابل ہوں گے۔ شنہوا کے مطابق یہ ایونٹ 3 سے 8 فروری تک کائی ٹاک سپورٹس پارک میں کھیلا جائے گا، جس میں عالمی رینکنگ کے ٹاپ 32 کھلاڑی شرکت کریں گے۔سنوکر ٹورنامنٹ میں چین کے تجربہ کار سٹار ڈنگ جن ہوئی کے ساتھ ان کے ہم وطن ژاؤ ژن ٹونگ اور مزید 8 چینی کیوئسٹ بھی شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں میں نیل رابرٹسن، جڈ ٹرمپ اور رونی او سلیون بھی مقابلوں کا حصہ ہوں گے، جس سے ایونٹ کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔چینی کھلاڑی ژو یوئی لونگ نے اس موقع پر کہا کہ میں ہانگ کانگ میں پہلی بار اس ایونٹ میں شرکت کے لئے بے حد پُرجوش ہوں۔

ڈرا میں 10 چینی کھلاڑیوں کے نام دیکھ کر فخر محسوس ہوتا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ چینی سنوکر کا مجموعی معیار مسلسل بہتر ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ ورلڈ سنوکر گرینڈ پری میں صرف سیزن کے ٹاپ 32 پروفیشنل کھلاڑی ہی کوالیفائی کرتے ہیں، جس کے باعث یہ ایونٹ پروفیشنل سنوکر کیلنڈر کے سب سے اعلیٰ اور ایلیٹ مقابلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق ہانگ کانگ میں اس ایونٹ کی واپسی نہ صرف ایشیا میں سنوکر کی مقبولیت کو مزید فروغ دے گی بلکہ شائقین کو عالمی سطح کے مقابلے دیکھنے کا بھی بہترین موقع فراہم کرے گی۔

 

مزید خبریں