سرگودھا ڈویژن کے انٹر ڈسٹرکٹ ریسلنگ مقابلے سپورٹس کمپلیکس بھکر میں منعقد ہوئے

بھکر۔ 16 جنوری (اے پی پی):آؤٹ ریچ نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ کے تحت انڈر 17 اور انڈر 19 کیٹیگریز میں سرگودھا ڈویژن کے انٹر ڈسٹرکٹ ریسلنگ مقابلے 15 جنوری کو سپورٹس کمپلیکس بھکر میں منعقد ہوئے۔ مقابلوں میں مختلف اضلاع کے ریسلرز نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔مذکورہ ایونٹ پاکستان آرمی، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ریسلنگ فیڈریشن کے باہمی تعاون سے منعقد کیا گیا۔مقابلہ جات کی مانیٹرنگ کے فرائض ملک حسنین …

بھکر۔ 16 جنوری (اے پی پی):آؤٹ ریچ نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ کے تحت انڈر 17 اور انڈر 19 کیٹیگریز میں سرگودھا ڈویژن کے انٹر ڈسٹرکٹ ریسلنگ مقابلے 15 جنوری کو سپورٹس کمپلیکس بھکر میں منعقد ہوئے۔ مقابلوں میں مختلف اضلاع کے ریسلرز نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔مذکورہ ایونٹ پاکستان آرمی، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ریسلنگ فیڈریشن کے باہمی تعاون سے منعقد کیا گیا۔مقابلہ جات کی مانیٹرنگ کے فرائض ملک حسنین لودھراڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بھکر اور مختار خان تحصیل سپورٹس آفیسر بھکر نے کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوص پروفیسر اکرم خان نیازی (انٹرنیشنل ریسلر) تھے۔بھکر ٹیم کی کوچنگ کے فرائض کوچ استاد عارف پہلوان اور کوچ مقصود جھلا نے انجام دیےجبکہ مقابلوں میں سیف اللہ نیازی (انٹرنیشنل ریسلر) نے بطور ریفری خدمات سرانجام دیں۔مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھکر ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔کامیاب ہونے والے ریسلرز اب صوبائی سطح کے مقابلوں میں شرکت کریں گے۔

مزید خبریں