پشاور، سٹریٹ چلڈرن کےلئے سپورٹس فیسٹیول 21 جنوری سے شروع ہوگا

پشاور۔ 16 جنوری (اے پی پی):ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام سٹریٹ چلڈرن کے لیے سپورٹس فیسٹیول 21 جنوری سے شروع ہو رہا ہے۔ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب 21 جنوری کو صبح 11 بجے ماڈل انسٹیٹیوٹ فار سٹریٹ چلڈرن، چارسدہ روڈ پشاور میں منعقد کی جائے گی۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر فار سپورٹس تاج محمد خان ترند ہوں گے۔ ان کے ہمراہ سیکرٹری …

پشاور۔ 16 جنوری (اے پی پی):ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام سٹریٹ چلڈرن کے لیے سپورٹس فیسٹیول 21 جنوری سے شروع ہو رہا ہے۔ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب 21 جنوری کو صبح 11 بجے ماڈل انسٹیٹیوٹ فار سٹریٹ چلڈرن، چارسدہ روڈ پشاور میں منعقد کی جائے گی۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر فار سپورٹس تاج محمد خان ترند ہوں گے۔ ان کے ہمراہ سیکرٹری سپورٹس خیبر پختونخوا محمد آصف خان، ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر، ڈائریکٹر آپریشن جمشید بلوچ اور ڈائریکٹر ماڈل انسٹیٹیوٹ صداقت اللہ بھی موجود ہوں گے۔ چار روزہ سپورٹس فیسٹیول میں بیڈمنٹن، ہاکی، رسہ کشی، میوزیکل چیئر، والی بال، کرکٹ، فٹ سال اور آرچری کے مقابلے شامل ہوں گے۔

ان مقابلوں میں زمونگ کور پشاور، بوائز زمونگ کور، ایبٹ آباد، سوات کیمپس کور، ڈی آئی خان کیمپس، خپل کور سوات، ایس او ایس، مرسی آغوش اور دیگر یتیم بچوں کے لیے کام کرنے والے اداروں کے بچے شرکت کریں گے۔ اس فیسٹیول میں 500 سے زائد بچے حصہ لیں گے۔ مقابلے 4 دن تک جاری رہیں گے جبکہ اختتامی تقریب 24 جنوری کو ماڈل انسٹیٹیوٹ فار سیف چلڈرن زمونگ کور، چارسدہ روڈ پشاور میں منعقد کی جائے گی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی ہوں گے جو بچوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔ منتظمین کے مطابق اس ایونٹ کا مقصد سٹریٹ چلڈرن میں موجود کھیلوں کے ٹیلنٹ کو سامنے لانا اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

فیسٹیول کے ذریعے بچوں کو مستقبل میں صوبائی اور قومی سطح کے مقابلوں میں نمائندگی کا موقع ملنے کی امید ہے، جبکہ یہ پلیٹ فارم ان کے لیے اپنی صلاحیتیں دکھانے کا ایک اہم موقع ثابت ہوگا۔

 

مزید خبریں