کراچی ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) ملکی زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر19کروڑ 82لاکھ ڈالر اضافے سے 20ارب 58کروڑ 52لاکھ ڈالر ہوگئے ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جمعرات کو جاری اعداد وشمار کے مطابق8ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مجموعی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 20ارب 38کروڑ 70لاکھ ڈالرسے بڑھ کر 20ارب 58کروڑ 52لاکھ ڈالر ہوگئی ۔مرکزی بینک کے مطابق اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر7کروڑ 71لاکھ …
ملکی زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر 19 کروڑ 82 لاکھ ڈالر اضافے سے 20 ارب 58 کروڑ 52 لاکھ ڈالر ہوگئے

مزید خبریں
کراچی ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) ملکی زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر19کروڑ 82لاکھ ڈالر اضافے سے 20ارب 58کروڑ 52لاکھ ڈالر ہوگئے ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جمعرات کو جاری اعداد وشمار کے مطابق8ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مجموعی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 20ارب 38کروڑ 70لاکھ ڈالرسے بڑھ کر 20ارب 58کروڑ 52لاکھ ڈالر ہوگئی ۔مرکزی بینک کے مطابق اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر7کروڑ 71لاکھ ڈالر اضافے سے 14ارب 75کروڑ 84لاکھ ڈالر ہوگئے جب کہ دیگر کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت12کروڑ11لاکھ ڈالراضافے سے 5ارب 70کروڑ 57لاکھ ڈالر ہوگئی۔








