لندن ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے چاڈ میں سیاسی مخالفین کے خلاف حکومت کے ظالمانہ طرز عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انسانی حقوق کی اس تنظیم کی ایک رپورٹ کے مطابق چاڈ میں جابرانہ قوانین اور خفیہ اداروں کی مدد سے ناقد صحافیوں، سرگرم کارکنوں اور شہری حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں کو خاموش کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ چاڈ کی کم از کم 65 تنظیموں نے ایمنسٹی کو بتایا ہے کہ 2014ء اور 2016ء کے درمیان انہیں مظاہروں کی اجازت نہیں دی گئی۔