دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 18 ہزار کیوسک اور اخراج 18 ہزار کیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 12 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 12 ہزار 800 کیوسک ،خیرآباد پل پر پانی کی آمد 19 ہزار کیوسک اور …

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 18 ہزار کیوسک اور اخراج 18 ہزار کیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 12 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 12 ہزار 800 کیوسک

،خیرآباد پل پر پانی کی آمد 19 ہزار کیوسک اور اخراج 19 ہزار کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 100 کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 17 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1492.00 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.747 ملین ایکڑفٹ۔

منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1201.75 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.364 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.90 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.253 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں