نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ایرانی وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو

دبئی ۔24جنوری (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی کی طرف سے ہفتہ کو دبئی میں ٹیلیفونک کال موصول ہوئی۔ دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے ٹیلیفونک گفتگو میں موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی وزیرِ خارجہ نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کے موقف اور …

دبئی ۔24جنوری (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی کی طرف سے ہفتہ کو دبئی میں ٹیلیفونک کال موصول ہوئی۔ دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے ٹیلیفونک گفتگو میں موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیرِ خارجہ نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کے موقف اور ایران سے متعلق قرارداد کے خلاف ووٹ دینے کے مطالبے سمیت نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی بھرپور حمایت اور پاکستان کے موقف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی حکومت اور پاکستان کے عوام کی تعریف بھی کی۔

مزید خبریں