مری میں جانے والے انٹری پوائنٹس جزوی طور پر کھول دئیے گئے

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):مری میں جانے والے انٹری پوائنٹس جزوی طور پر کھول دئیے گئے۔ہفتہ کو ترجمان ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مری میں مقامی افراد اور سیاح مرحلہ وار داخل ہو سکیں گے، بھاری مشینری کی مدد سے تمام راستے کلیئر کرائے جا رہے ہیں، شاہراہوں پر برف کی بھاری تہہ کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ …

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):مری میں جانے والے انٹری پوائنٹس جزوی طور پر کھول دئیے گئے۔ہفتہ کو ترجمان ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مری میں مقامی افراد اور سیاح مرحلہ وار داخل ہو سکیں گے، بھاری مشینری کی مدد سے تمام راستے کلیئر کرائے جا رہے ہیں، شاہراہوں پر برف کی بھاری تہہ کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ترجمان کے مطابق راستے مکمل کلیئر ہونے کے بعد تمام انٹری پوائنٹس کو کھول دیا جائے گا،موٹر وے پولیس، ٹریفک پولیس اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

مزید خبریں