جوئے ایپ کی پروموشن میں معروف ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

لاہور۔26جنوری (اے پی پی):سیشن عدالت نے جوئے ایپ کی پروموشن کے درج مقدمہ میں نامزد یوٹیوبر ٹک ٹاکر رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانتوں میں16 فروری تک توسیع کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔ ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے کیس کی سماعت کی، سوموار کو دورانِ سماعت یو ٹیوبر رجب بٹ ندیم مبارک اپنی …

لاہور۔26جنوری (اے پی پی):سیشن عدالت نے جوئے ایپ کی پروموشن کے درج مقدمہ میں نامزد یوٹیوبر ٹک ٹاکر رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانتوں میں16 فروری تک توسیع کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔ ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے کیس کی سماعت کی، سوموار کو دورانِ سماعت یو ٹیوبر رجب بٹ ندیم مبارک اپنی عبوری ضمانت کی معیاد حتم ہونے پر پیش ہوئے اور عدالت کے روبرو اپنی حاضری لگائی۔

دوران سماعت این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسر نے مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں جمع کرایا اورعدالت کو آگاہ کیا کہ تفتیش مکمل نہیں ہو سکی، مزید وقت درکار ہے، عدالت نے تفتیشی افسر کو مہلت دے دی اور ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع دیتے ہوئے سماعت 16 فروری تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ دونوں ملزمان کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے جوئے ایپ کی پروموشن کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔