اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان نے لاہور ایکسپو سینٹر میں میگا لیدر شو کا بطور مہمانِ خصوصی افتتاح کیا۔ پیر کے روز افتتاحی تقریب کے دوران انہوں نے ربن کاٹ کر نمائش کا باقاعدہ آغاز کیا، جس کے بعد انہوں نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور ملکی و غیر ملکی نمائش کنندگان سے ملاقاتیں کیں۔میگا لیدر شو پاکستان کی صنعتی …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان کا لاہور ایکسپو سینٹر میں میگا لیدر شو کا بطور مہمانِ خصوصی افتتاح

مزید خبریں
اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان نے لاہور ایکسپو سینٹر میں میگا لیدر شو کا بطور مہمانِ خصوصی افتتاح کیا۔ پیر کے روز افتتاحی تقریب کے دوران انہوں نے ربن کاٹ کر نمائش کا باقاعدہ آغاز کیا، جس کے بعد انہوں نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور ملکی و غیر ملکی نمائش کنندگان سے ملاقاتیں کیں۔میگا لیدر شو پاکستان کی صنعتی معیشت، بالخصوص لیدر سیکٹر کے لیے ایک اہم اور نمایاں پلیٹ فارم کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ نمائش کاروباری روابط، جدت اور برآمدات کے فروغ کے لیے ایک مؤثر ذریعہ سمجھی جاتی ہے۔ رواں سال نمائش میں 200 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی جن میں بڑی تعداد بین الاقوامی اداروں کی بھی شامل ہے۔
چین سے آنے والی کمپنیوں کی نمایاں شرکت اس بات کی عکاس ہے کہ میگا لیدر شو عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے ایک اہم مرکز بنتا جا رہا ہے۔افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا احسان افضل خان نے کہا کہ لیدر سیکٹر پاکستان کی برآمدات میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے اور حکومت اس شعبے کی استعداد بڑھانے کے لیے پالیسی سطح پر بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی بین الاقوامی نمائشیں نہ صرف پاکستانی مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک رسائی فراہم کرتی ہیں بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع بھی پیدا کرتی ہیں۔
معاون خصوصی نے کہا کہ حکومتِ پاکستان کی ترجیح جارحانہ تجارتی فروغ، برآمدات میں اضافہ، اور صنعتوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ میگا لیدر شو جیسے ایونٹس میں اعلیٰ سطحی شرکت اس عزم کی عکاس ہے کہ حکومت کاروباری برادری کے ساتھ مل کر پائیدار معاشی ترقی اور برآمدات کے فروغ کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔








